( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۴۳ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. شَقِر

    سر سے پان٘و تک سرخ گھوڑا (جس کی سرخی تیزی میں مائل بہ سیاہی ہو)
     

  2. شُقْرَت

    سرخ زردی مائل رنگ، شنگرفی
     

  3. شَِقْشَقَہ

    ۱. اون٘ٹ کا بلبلانا
    ۲. پھیپھڑے کی شکل کا گوشت کا وہ لوتھڑا جو اونّٹ مستی میں بلبلاتے ہوئے منھ سے نکالتا ہے.
    ۳. (مجازاً) جوش و جذبہ
     

  4. شَِقْشَِقِیَّہ

    ۱. خطبہ جو امیر المومنین علی ابن ابی طالب سے منسوب ہے، جناب امیرالمومنین خطبہ دے رہے تھے کہ درمیان میں ایک شخص بول اُٹھا اور آپ نے اس کے سوال کا جواب دیا اور اس خطبہ کو جاری نہ رکھا. اس پر ابنِ عباس نے فرمایا کہ کاش یہ خطبہ اتمام تک پہنچتا. جناب امیرالمومنین نے اس پر فرمایا کہ یہ شقشقیۂ شُتر کی آواز تھی جو اب خاموش ہو گیا
    ۲. (مجازاً) پُرجوش خطبہ، تقریر، خطاب
     

  5. شَقْوَت

    بدبختی ، سنگدلی
     

  6. شُقُوق

    ۱. شق ہونا، کفِ پا کا شق ہونا، بوائی
    ۲. شِق (رک) کی جمع
     

  7. شِقْوی

    شق دار، کاٹ یا تقسیم سے متعلق
     

  8. شُقَّہ

    ۱. چٹّھی، خط، رقعہ، پرزہ، پرچہ، ٹکڑا
    ۲. کسی حکمران، امیر، حاکم کی نوشت، رقعہ، پروانہ، حکم، وہ رقعہ جو کسی بادشاہ کی طرف سے امرائے شاہی کو لکھا جاتا ہے
    ۳. علم اور جھنڈے کے سرے پر باندھنے کا کپڑا، پھریرا
    ۴. شمار کے لیے قنات اور سرا پردہ اور درپردہ کو شقہ کے لفظ کے ساتھ لکھتے ہیں.
    ۵. گن٘بد کا آخری سرا، کنارہ، پھن٘نگ.
     

  9. شُقَّہ ء حُضُوری

    دربارِ شاہی میں حضوری کا فرمان
     

  10. شُقَّہ کُشا

    علم بردار، پرچم لہرانے والا