( تاریخی ا ُصول پر )


گُن (ضم گ) امذ  

۱. (i) اچھی عادت یا خصلت ، وصف ، صفت ، جوہر ، خوبی ، کمال ؛ مدح و ثنا ، توصیف و تعریف.
(ii) نیکی ، بھلائی ، اعمالِ نیک.
۲. اثر ، تاثیر
(فرہنگ آصفیہ ؛ علمی اردو لغت)
۳. عمل ، کام
۴. عقل ، سمجھ ، ذاتی وصف ، عمل.
۵. علم و ہنر ، فن.
۶. (بُرے معنوں میں) کرتوت ، لچھن.
۷. احسان ، منت ، مہربانی ، نوازش ، عنایت ، کرم.
۸. (i) نفع ، فائدہ.
(ii) نتیجہ ، پھل
(فرہنگ آصفیہ)
۹. (i) موٹا رسّا جس سے تاؤ کو بہاؤ کے بر خلاف کھینچ کر لے جاتے ہیں.
(ii) پھانسی دینے کی رسّی جو ڈھائی ہاتھ کی ہوتی ہے ؛ کمان کا چلّا ، کمان کی تان٘ت.
(فرہنگ آصفیہ).
۱۰. علم ، عرفان ، فضیلت ، لیاقت.
۱۱. (ریاضی) ضرب نیز حاصلِ ضرب ، دُگنا (مرکبات میں)
(ماخوذ : جامع اللغات ؛ پلیٹس).
۱۲. (ہندسہ) قوس کا وتر
(فرہنگ آصفیہ).
۱۳(i) (فلسفۂ ہنود) خلقت یا تخلیق عالم کے تین بنیادی اجزا میں سے کوئی جوہر، حرکت اور جمود یا مادہ)
(ii) (فلسفہ) کیف ، وہ عرض جو بذاتہ تقسیم قبول نہ کرے (جیسے سیاہی ، سفیدی ، نشہ ، خمار).
۱۴. سبب ، باعث ، کارن.
۱۵. (فلسفہ) عرض ، قائم بالغیر
(جامع اللغات ؛ فرہنگ آصفیہ)
۱۶. رسّی ، دھاگا ؛ ساز کا دھاگا یا تار ؛ کسی کام کا غیر ضروری یا چھوٹا حصہ ؛ ذیادتی ؛ کمی (بیماری وغیرہ کی) ؛ عنصروں یا اشیأ کی خاصیت ؛ بار ، مرتبہ ؛ نقشہ ، وضع ، روپ ؛ حواس ؛ حواس خمسہ میں سے کوئی ایک ؛ اعراب کی پہلی آواز ؛ بہاردی ، شجاعت
(پلیٹس ؛ فرہنگ آصفیہ).