موتی لٹانے ، یعنی برس کو خوش حال ، مالا مال کر دینے والی گھٹا ؛ ابر نیساں (رک) .
چشموں سے برستے ہیں مری اشک کے موتی
یہ ابر گہر بار نہ دیکھا تھا سو دیکھا
( ۱۷۳۷ ، دیوان زادہ ، حاتم (ق) ، ۱۹ )
آنکھ سے گرتی ہے خون دل افگار کی بوند
اس کی ہمسر ہو کہاں ابر گہر بار کی بوند
( ۱۸۷۸ ، گلزار داغ ، ۸۶ )
جوش معنی سے ہے سیراب اکبر اپنا ملک دل
لوٹتا ہوں دولتیں اس ابر گوہر بار سے
( ۱۹۲۱ ، اکبر ، ک ، ۴ : ۶۹ )
[ ابر + ف : گوہر یا گہر (رک) + بار (رک) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .