( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۱۶۸ نتائج (۰سیکنڈ )
قَلَم بَرْداری
لکھنے کا کام ، تصنیف و تالیف .
قَلَم بَرْداشْتَہ
فی البدیہہ ، بے تکلّف ، بے ساختہ ؛ جلدی جلدی ( لکھنا ) .
قَلَم بَنانا
۱ـ قلم کو تراش کر لکھنے کے قابل کرنا ، قلم تراشنا .
۲. کنپٹی کے اوپر کے بالوں کو قینچی یا استرے سے درست کرنا .
۳. ایک خاص قسم کی سلائی کرنا .
قَلَم بَنْد
۱ـ لکھا ہوا ، مرقوم ، تحریر شدہ .
۲. حساب کی کتاب یا بیاض میں اتارا ہوا ، بہی میں چڑھایا ہوا ، مندرجۂ فہرست .
۳. شمار کیا ہوا ، محسوب ، لکھ کر حساب کیا ہوا .
۴. مندرجہ ، داخل شدہ ، درج شدہ .
۵. حساب سے ٹھیک ، حسب شمار ، گنتی کے موافق ، ٹھیک گنے ہوئے اور لکھے ہوئے .
۶. مو قلم بنانے والا .
۷ـ ( مجازاً ) بے شمار ، بے گنتی .
قَلَم بَنْد بھوگ / گالیاں
بے شمار گالیاں .
قَلَم بَنْد سُنانا
خوب گالیاں دینا ، بے حساب گالیاں دینا ، بے نقط سنانا ، لگاتار گالیاں دینا .
قَلَم بَنْد کَرْنا
تحریر میں لے آنا ، لکھنا ؛ درج کرنا .
قَلَم بَنْد لَگانا
گن گن کر لگانا ، تحریری شمار کے مطابق لگانا ، گنے ہوئے جوتے سہی کرنا ، خوب جوتیاں مارنا .
قَلَم بَنْد ہونا
تحریر میں آنا ، لکھا جانا ، درج ہونا .
قَلَم بَنْدی
۱. تحریر کرنا ، لکھنا .
۲. رجسٹر میں اندراج ؛ معاہدہ ؛ دستخط .
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
>