( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۴۲ نتائج (۰سیکنڈ )
مِہمان داری
مہمانوں کی آؤبھگت ، خاطر تواضع ، مہمان نوازی ، دعوت ، ضیافت ۔
مِہمان را با فُضُولی ِچہ کار
(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) غیر متعلقہ آدمی کو کسی بات میں دخل دینے کی کیا ضرورت ہے ، آئے گئے کو کسی کے معاملات میں دخل دینے کا حق نہیں ۔
مِہمان رَکھنا
عارضی طور پر کسی کو اپنے ہاں ٹھہرانا ، ضیافت کرنا ۔
مِہمان رَہنا
عارضی طور پر کسی کے گھر قیام کرنا ، بطور مہمان کہیں قیام کرنا ، مہمان بننا ۔
مِہمان سا
مہمان جیسا ، عارضی ، کچھ دیر کا ، چند لمحوں کا ۔
مِہمان سرا
مہمان کو ٹھہرانے کی جگہ ، عارضی ٹھکانا ، مہمان خانہ ، مسافر خانہ ، ہوٹل ؛ (کنایۃً) دنیا ، روزگار ۔
مِہمان سَرکار
حکومت کا مہمان ؛ (مجازاً) جیل کاٹنے والا ؛ جیل میں رہنے والا ، قیدی ۔
مِہمان طُفَیلی
وہ شخص جو مہمان کے ساتھ آئے ، ناخواندہ مہمان ، بن بلایا مہمان ۔
مِہمان کَدَہ
رک : مہمان خانہ ۔
مِہمان کَرنا
گھر بلانا ، ضیافت کرنا ، عارضی طور پر اپنے گھر ٹھہرانا ، مہمان رکھنا۔
<
۱
۲
۳
۴
۵
>