( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۸۰۰ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۴۱   ۴۲   ۴۳   ۴۴   ۴۵   ۴۶   ۴۷   ۴۸   ۴۹       >
  1. سادُھو دُکْھیا سَب سَنْسار ، جو سُکْھیا سو رام آدھار

    تمام دنیا مُصیبت میں گرفتار ہے جو خدا پر بھروسہ کرتے ہیں وہ سُکھی ہیں
     

  2. سادُھو سَت کَربَیٹھ جا وہی سادھ ہے ٹھیک ، واکو سادُھو مَت کہو جو گھر گھر ما٘نگے بِھیک

    اصل فقیروہ ہے جو تناعت کر کے بیٹھ رہے ، جو در در مانگے وہ فقیر نہیں ہے
     

  3. سادُھو سَنْت

    پارسا اور نیک لوگ.
     

  4. سادُھو کا دین نہ مادُھو کا لین

    سب سے معاملہ سُلجھا ہوا ہے کہ نہ کسی کا دینا ہے اور نہ کسی سے لینا ہے حساب صاف ہے
     

  5. سادُھو کا کِیا سواد ، بَتا سے نَہِیں گُڑ ہی سَہی

    فقیر کے لیے ہر چیز یکساں ہے خواہ گھٹیا ہو یا بڑھیا ، کیونکہ زبان کا چسکا پُورا کرنا نہیں
     

  6. سادُھو کہیے سوپ کو پایا پھینکے ہَلور ؛ اوچھی کہیے چھالنی بُھوسی رَکھے بَِٹور

    چھاج کو سادُھو کہنا چاہیے جو چَھٹکن کو بھینک دیتا ہے ، چھلنی اوچھی ہے کہ وہ بُھوسی کا رکھ لیتی ہے ، فقیر وہی ہے جو مال جمع نہ کرے ، مال جمع کرنے والا کمینہ ہوتا ہے
     

  7. سادُھو کی جن سَنگت کِیتی ، انہاں کَمائی پُوری کِیتی

    جنھوں نے سادھوؤں کی صحبت رکھی انھوں نے اچھی کمائی کی ؛ درویش کی صحبت مُفید ہوتی
     

  8. سادُھو ِ مِلَن اَور ہری بَھِجَن دَیا دَھرَم اُپْکار ، تُلْسی یاں سَنْسار میں پانچ رَتَن ہیں سار

    فقیروں سے مِلنا ، خدا کی یاد ، خیرات ، ایمان اور رحم یا مہربانی اس دُنیا کے پانچ جوہر ہیں
     

  9. سادُھو نے کام سدھا پن سے کُتَّن نے کام کُتّا پَن سے

    ہر شخص اپنے کرتوتوں سے پہچانا جاتا ہے ، سادُھو سادھپن سے اور کتّا کتّے کے کاموں سے - ہر شخص اپنی فِطرت کے مُطابق کام کرتا ہے
     

  10. سادُھو وَہی جو سادَھن کَرے ، کَرودھ لوبھ اَور موہ کو مارے

    فقیر وہی ہے جو نفس مارے اور لالچ اور شہوت کو قابو میں رکھے