( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۸۵ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶   ۷   ۸   ۹       >
  1. بَغَل میں توشَہ تو مَنْزِل کا بَھروسا

    اس شخص کی کامیابی یقینی ہے جو سی مہم پر روانہ ہونے سے پہلے پوری طرح سامان سے لیس ہو۔
     

  2. بَغَل میں چُھری ، مُنْھ میں رام رام

    منافقت کرنے والے کے لیے مستعمل جو بظاہر دینداری کا پرچار کرے لیکن دل میں کپٹ رکھتا ہو بہ ظاہر دوست بہ باطن دشمن جانی۔
     

  3. بَغَل میں دابنْا / دَبانا

    ۱. کسی چیز کو بغل میں لینا یا رکھنا۔
    ۲. کسی کی چیز پر قبضہ کرنا.
    ۳. قابو میں لینا ، مسلط ہونا .
     

  4. بَغَل میں سونا

    ایک بستر پر آرام کرنا ، ساتھ سونا۔
     

  5. بَغَل میں سونٹْا نام غَرِیب داس

    اس شخص کی نسبت بولتے ہیں جس کے نام اور کردار میں تضاد ہو ۔
     

  6. بَغَل میں لینا

    ۱. پہلو میں رکھنا۔
    ۲. گود میں لینا۔
    ۳. ہمکنار ہونا پہلو میں بٹھانا۔
    ۔۴ اٹھائے جانا۔
     

  7. بَغَل میں مارنْا

    ۱. رک : بغل میں دابنا۔
    ۲. پہلو میں ضرب لگانا۔
     

  8. بَغَل میں مُنْڈی ڈالْنا

    رک: بغل میں منْھ ڈالنا۔
     

  9. بَغَل میں مُنْھ ڈالنْا

    سرنیچا کرنا شرمندہ ہونا خجل ہوجانا
     

  10. بَغَل والا

    ملحق ، متصل ، ملا ہوا (مکان ، کمرہ وغیرہ) دائیں یا بائیں طرف کا