کہتے ہیں مال ہے میرا تو مجھی کو دے دو
کیوں بغل میں لیے بیٹھے ہو محبت میری
میں ترا عاشق ہوں اے عیسی نفس ہے جاے رشک
گور لیتی ہے بغل میں لاشہ مجھ و نجور کا
میں نے لیا بغل میں پری رو وصال کو
دیو فراق کشتی میں مجھ سے پچھڑ گیا
چمپئی رنگ کا وہ اپنے دکھا کر عالم
ایک عالم کا ہر دل لے کے بغل میں چنپت