داغ تازہ ہونا ؛ زخم ہرا ہو جانا ؛ غم تازہ ہو جانا.
آتا ہے نظر سوز بہار آنے کا آثار
ہوتے چلے ہیں پھر تری چھاتی کے ہرے داغ
( ۱۷۹۸ ، میر سوز ، د ، ۱۴۶ )
خُوشبو سے اِن گُلوں کی ہوا دشت باغ باغ
غُنچے کھلے ہرے ہوئے بُلبل کے دل کے داغ
( ۱۸۷۴ ، انیس ، مراثی ، ا : ۳۹ )
ہرے ہو جائیں گے سب داغ دِل کے
ترا حسرت اُدھر جانا بُرا ہے
( ۱۹۳۹ ، کلیاتِ حسرت موہانی ، ۲۷۸ )
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .