شہر کے گِرد و نواح ، اطراف ، شہر کے قریب کا علاقہ ، شہر کے آس پاس کا علاقہ .
برہان پور سے لشکروں کو جانے کی اجازت ملی پانچ چھ روز ضروریات یورش کے لئے سوادِ شہر میں قیام ہوا .
(۱۸۹۷، تاریخِ ہندوستان ، ۷ : ۲۳).
سوادِ شہر میں ارزانئ شراب نہ پُوچھ
نچوڑتے ہیں لہو ، آستین سے جلّاد
(۱۹۵۷، نبضِ دوراں ، ۲۷۲).
[ سواد + شہر (رک) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .