کنج تنہائی میں رہنے والا ، گوشہ نشیں ؛ ( کنایۃً ) خلوت میں عبادت میں مشغول رہنے والا ، عابدِ مرتاض .
بے جا ہوئے بہت دل رفتار دیکھ اس کی
عزلت گزینوں سے بھی کم ہی رہا گیا ہے
(۱۸۱۰ ، میر ، ک ، ۷۲۸ ) .
چالیس برس یاد الہیٰ میں گوشہ نشین و عزلت گزین رہے .
( ۱۸۷۳ ، عقل و شعور، ۱۰ ) .
میرے والد حد درجہ سنجیدہ ، متین اور عزلت گزین تھے .
( ۱۹۷۹ ، سرگزشتِ حیات ، ۱۱۰ ) .
[ عزلت + ف : گزیں ، گزیدن - پسند کرنا ، اختیار کرنا ] .
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .