ایک جانور جو چیون٘ٹیاں کھاتا ہے ، اس کے منھ میں ایک لمبی چون٘چ کی طرح ایک نلی ہوتی ہے اور اس میں لمبی زبان ہوتی ہے جس کو وہ جس طرف چاہتا ہے موڑ لیتا ہے اور اس پر لعاب بھی ہوتا ہے جس سے چیون٘ٹیاں وغیرہ فوراً چپک جاتی ہیں .
چیونٹی خور کے چلنے کا طریقہ عجیب ہے .
( ۱۹۳۲ ، عالم حیوانی ، ۳۱۵ ) .
’ نیوٹروپیکل ‘ خطے میں تین قسم کے چیونٹی خور میمل پائے جاتے ہیں .
( ۱۹۷۷ ، کرہ ارض کا حیوانی جغرافیہ ، ۳۲ )
[ چیونٹی + ف : خور ، خوردن = کھانا ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .