اٹھ کر قدم بوسی کر تو نے بڑا اپنے نفس پر ظلم کیا.
(۱۸۹۱ ، طلسمِ ہوشربا ، ۵ : ۹۵)
ابوالاسود کو بخیل کہنا ظلم ہے.
(۱۹۲۶ ، شرر ، مضامین ، ۳ : ۲۰۹)
نافرمانی کر کے جب وہ اپنے آپ کو اللہ کی سزا کا مستحق بناتا ہے تو دراصل اپنی ذات پر ظلم کرتا ہے.
(۱۹۸۴ ، اسلامی انسائیکلوپیڈیا ، ۱۰۱۸)
جب راس المال یا اصلی زر مطالبہ پر ذرا سی پیشی ٹھہری تو ظلم کی تعریف یہ ہوئی کہ بِلا استحقاق یا زائد استحقاق لینے کا نام ظلم ہے.
(۱۹۲۴ ، رسالہ حرمتِ سود ، ۱۶)
لیا ابتدا ظلم نم حسن کا اب
منج اس ظلم تھے اپ پنہ میں رکھ اللہ
ظلم ... تباہی و بربادی کا موجب ہوتا ہے.
(۱۸۵۲ ، تمہیدی خُطبے ، ۱۹)
اس نے کہا. تین آدمی ایسے ہیں جن کی تم برائی کر سکتے ہو ، ایک تو بے انصاف حاکم کی کہ لوگ اس کے ظلم سے واقف ہو جائیں.
(۱۹۸۵ ، روشنی ، ۳۴۷)
پس اب جس بات میں ... صحابہ لوگ اجماع اور اتفاق کریں عین حق اور ہدایت ہے نہ ظلم اور گمراہی ہے.
(۱۸۰۳ ، دقایق الایمان ، ۳۹)
خطا عفو کر تو کہ غفار ہے
مجھے ظلم پر اپنے اقرار ہے
قرآن میں جگہ جگہ گناہ کے لیے ظلم کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے.
(۱۹۸۴ ، اسلامی انسائیکلوپیڈیا ، ۱۰۱۸)