پورا ہونا ؛ مکمل ہونا؛ بے عیب ہونا ؛ نقص کے بغیر ہونا.
بھونر کالا کیا ہے بھیس ترے مکھ کمل کے تئیں
ولے اُس بھورے تھے تیرے پربت میں ہوئے ہوں کامل میں
(۱۶۱۱ ، قلی قطب شاہ ، ک ، ۱ : ۱۹۷).
خوباں جگت کے جیو سوں ملتے ہیں ہم ستی
کامل ہوئے ہیں بس کہ محبت کے فن میں ہم
(۱۷۰۷، ولی، ک، ۱۲۷).
جو وہ سرمست ساقی رونقِ محفل نہ ہووے گا
نشہ ہوگا مجھے البتہ پر کامل نہ ہووے گا
(۱۸۴۵ ، کلیاتِ ظفر ، ۱ : ۳۳).
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .