گر لکھوں شکوا ترا کچھ تو قلم چلتا نہیں
کیا کروں میں ہوگیا میرا قلم تیری طرف
نہ ختم ہوگا کسی طرح خطِ شوقیہ
جو لکھیں سینکڑوں منشی چلیں ہزار قلم
القاب ہی پر ختم ہوا نامہ کروں کیا
چلتا نہیں مطلب پہ قلم اور زیادہ
ضرورت نہ تھی کہ "سرفراز" اس معاملے میں اعتدال سے زیادہ مداختل کرتا مگر قلم چل گیا، لڑائی چھڑ گئی
(۱۹۳۲، اودھ پنچ، لکھنو، ۱۷، ۲ : ۱۰ )
اسی کے ساتھ بیٹی داماد کا ناتا ہوگا جس کے ساتھ قلم چلا ہوگا، ماں باپ ہزار کچھ کریں کیا ہوگا
(۱۸۹۰، فسانہ دلفریب، ۷۵ )