تم کو وقفہ نہ دیا ہائے اخی ہائے اخی
جلد سر کاٹ لیا ہائے اخی ہائے اخی
موت لکھ دی تھی جو قسمت میں مری
تو نے وقفہ تا بمنزل کیوں دیا
اور اب میں آپ کو تھوڑاسا آرام یعنی وقفہ دینا چاہتی ہوں ، اس لیے کہ مجھے سب سے آخری ٹکڑے کو تلاش کرنا اور آپ کو دکھانا ہے ۔
(۱۹۹۰ ، تار عنکبوت ، ۱۸۱) ۔
نظم معرا کے مقابلے میں مثنوی کی محدودیت یہ ہے کہ مصرعوں کے اختتام اور قافیوں کی تاکید کے مطابق وقفہ دینا پڑتا ہے ۔
(۱۹۹۱ ، قومی زبان ، کراچی ، مارچ ، ۲۰) ۔