ہجوم ملتا چوندھرتی پچھیں وو خلوت میں کی مخفی بات کونچے کونچے بازاریں بازار پھرتی ۔
(۱۶۳۵ ، سب رس ، ۶۱) ۔
اتنا ہجوم خوش نہیں آتا ہے اشک کا
عالم کو مت ڈبوئیو اے چشم تر کہیں
(۱۷۷۲ ، فغاں ، د (انتخاب) ، ۱۱۸) ۔
بنوں میں مچی دھوم سی آکے دھوم
جہاں دیکھیے ہے قیامت ہجوم
(۱۸۱۰ ، میر ، ک ، ۱۰۹۸) ۔
ہجوم نالہ ، حیرت عاجز عرض یک افغاں ہے
خموشی ، ریشہ صد نیستاں سے ، خس بدنداں ہے
(۱۸۶۹ ، غالب ، د ، ۲۱۰) ۔
ایک ہمسایہ برہمن چیل کوؤں کا ہجوم دیکھ کر تاڑ گیا ۔
(۱۸۸۴ ، تذکرئہ غوثیہ ، ۲۸۵) ۔
منظور ہے جو ترک محبت ہی آپ کو
ہم پر ہجوم ناز و ادا بھی نہ کیجیے
(۱۹۱۲ ، کلیات حسرت موہانی ، ۱ : ۴۰) ۔
رخصت کے وقت اسٹیشن پر ہجوم کا یہ حال تھا کہ تل رکھنے کو جگہ نہ تھی ۔
(۱۹۳۵ ، چند ہم عصر ، ۲۰۶) ۔
اگر مشترک ہیجان شدید ہوتا ہے ۔۔۔۔۔ تو مجمع ہجوم بن جاتا ہے ۔
(۱۹۶۹ ، نفسیات کی بنیادیں (ترجمہ) ، ۴۶۵) ۔
ہر انسان خواہشوں ، تمناؤں اور سہانے خوابوں کا ایک ہجوم اپنے ساتھ لیے چلتا ہے ۔
(۲۰۰۶ ، داستاں کہتے کہتے ، ۱۱۷) ۔
۳۔ کثرت ، زیادتی ۔
شہر بانو تمام رات رو رو کر آنکھوں میں کاٹیں تھیں کہ وقت صبح ہجوم غم و فکر سے آنکھ لگ گئی ۔
(۱۷۳۲ ، کربل کتھا ، ۱۹۵) ۔
دے کے اک اُمید کو دل میں جگہ
کیا ہجوم یاس میں ہم گھر گئے
(۱۸۸۸ ، مضمون ہائے دلکش ، ۸۴) ۔
کاموں کا اس قدر ہجوم تھا کہ ان کو سر کھجانے کی فرصت نہ تھی ۔
(۱۹۰۵ ، مقالات حالی ، ۲ : ۱۰۰) ۔
اس لئے پیرانہ سالی میں بھی ایک طرف ذاتی صدمات و خانگی مصائب کا ہجوم اور دوسری طرف مشاغل دین و تصوف ۔
(۱۹۲۲ ، مقالات ماجد ، ۲۱) ۔
سبزے کا ہجوم اور یہ شاداب فضائیں
مہکے ہوئے نـظارے ہیں بہکے ہوئے تارے
(۱۹۴۶ ، اخترستان ، ۹۰) ۔
حوادث و آلام کا یہ ہجوم ان کو اس بات سے روک نہ سکا کہ وہ قرآن کو درخت کے پتوں ، شاخوں ، شانہ کی ہڈیوں ، پالانوں اور چمڑے کے ٹکڑوں پر رقم کریں ۔
(۱۹۶۸ ، علوم الحدیث ( ترجمہ) ، ۳۴) ۔
بارہ بجے تک کام کا اس قدر ہجوم رہا کہ وہ ایک لمحے کے لیے بھی فراغت نہ پاسکا ۔
(۱۹۸۳ ، ساتواں چراغ ، ۲۷) ۔
۴۔ (تصوف) ہجوم : اس سے مراد وہ جو دل پر بغیر کسی عمل کے وارد ہو ۔
رسالہ قشیریہ میں تصوف کی مندرجہ ذیل اصطلاحات ملتی ہیں ، وقت ، مقام ۔۔۔۔۔ لوامع ، ہجوم ۔
(۱۹۵۲ ، تاریخ مشائخ چشت ، ۹۷) ۔
[ ] ۔
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .