اُجڑ جانا ، تباہ و برباد ہو جانا ؛ خراب ہونا ؛ بے آباد ہونا۔
تجہ ناز کے بیدار تھی ویراں ہوا ہے کانورو
تجہ لب شکر کے قول تھی معمور بنگالا ہوا
(۱۵۶۴ ، حسن شوقی ، د ، ۱۴۰) ۔
سو شہر خود حضرت ادریس ؑنے آباد فرمائے اس میں سے چھوٹا شہر مدینہ زہار تھا کہ ہلاکو خان کے وقت میں ویران ہوا
۔ (۱۸۴۵ ، احوال الانبیا ، ۱ : ۱۲۸
گھر ہمارا ، جو نہ روتے بھی تو ، ویراں ہوتا
بحر گر بحر نہ ہوتا تو بیاباں ہوتا
(۱۸۶۹ ، غالب ، د ، ۱۵۸)
۔ باوجود جمعیت و سامان کے بے جنگ ویران ہو گیا
(۱۸۸۳ ، دربار اکبری ، ۲۴۱) ۔
گھر جو ویران ہوا اپنا تعجب کیا ہے
نالہء درد سے تو شہر اجڑ جاتے ہیں
(۱۸۹۵ ، دیوان زکی ، ۱۲۴)
وہ پرانی روشیں باغ کی ویراں بھی ہوئیں
ڈالیاں پیرہن برگ سے عریاں بھی ہوئیں
(۱۹۱۱ ، بانگ درا ، ۱۸۶) ۔
دہلی ویران ہو رہی ہے اور اس کے فرزند تلاش معاش میں دربدر اور خاک بسر پریشان حال پھرتے ہیں
۔ (۱۹۶۹ ، مقالات حافظ محمود شیرانی ، ۱۵)
وہ گئے تو اس نگر کی رونق بھی چلی گئی ، اندر پرستھ ویران ہو گیا
(۲۰۰۳ ، اجمل اعظم ، ۱۴) ۔
(۲۰۰۳ ، اجمل اعظم ، ۱۴) ۔
ویرانے کی طرح ہونا ، سنسان ہونا ، بے رونق ہو جانا ۔
رونے سیں (بھی) اون دوانے نیں کیا سیانوں کا کام
سیل سے انجھواں کے سارا شہر ویراں ہو گیا
(۱۷۱۸ ، دیوان آبرو ، ۹۹)
۔ بسا بسایا نگر ویران ہو گیا
(۱۸۶۸ ، سرور (رجب علی بیگ) ، انشائے سرور ، ۶)
دنیا میں اگر اہل ہمت کا وجود ہوتا ، جو دنیا کو محض ناچیز سمجھ کر اس کی طرف التفات نہ کرتے تو دنیا ویران ہو جاتی
۱۸۹۶ ، یادگار غالب ، ۱۲۶) ۔
۔ ذرا دیر بعد سب مہمان چلے گئے تو جیسے گھر ایک دم ویران ہو گیا
(۱۹۶۲ ، آنگن ، ۱۳۰) ۔
دل میں یادوں کو بسایا ہے سنبھل کر رہیے
بستیاں ہیں کبھی ویران بھی ہو جاتی ہیں
(۱۹۷۸ ، کلیات صوفی تبسم ، ۱۸۶) ۔
ویران ہوا ہوں کسی صحرا کی طرح میں
کانٹے مری آنکھوں میں ہیں اور گرد ہوا ہے
(۱۹۹۰ ، انجم اعظمی ، ساون آیا ہے ، ۱۸۸)
۔ گرنا ، پامال ہونا ، مسمار ہونا
(فرہنگ آصفیہ) ۔
۵۔ بنجر ہونا ، بے کاشت ہونا ۔ مرے
مرے ہوئے شہر سے مراد وہ بستی ہے جو پانی نہ ہونے کے سبب ویران ہو رہی ہے ۔
۱۹۷۱ ، معارف القرآن ، ۳ : ۵۹۵)
۶۔ تتر بتر ہونا ، بکھرنا
(فرہنگ آصفیہ) ۔
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .