دوزخ یا جنت یہ وہ چیزیں ہیں جن سے واسطہ پڑے گا ۔
(۱۸۹۹ ، رویائے صادقہ ، ۱۹۶) ۔
پانی جب ایک بڑے نالے میں بہتا ہوا ایک تنگ نکاس پر آتا ہے تو اسے مزاحمت سے واسطہ پڑتا ہے ۔
(۱۹۶۹ ، نفسیات کی بنیادیں (ترجمہ) ، ۳۵) ۔
اچھے نہ برے بس ۔۔۔۔۔ ایسے ہی ایک شخص سے میرا واسطہ پڑا تھا ۔
(۱۹۸۸ ، جب دیواریں گریہ کرتی ہیں ، ۱۷۹) ۔
اس دوران میں جناح صاحب ، مولانا محمد علی ، مولانا شوکت علی ، مولانا آزاد ، جواہر لال نہرو ، گاندھی جی وغیرہ سب سے ہی ابا کا واسطہ پڑتا رہا ۔
(۱۹۹۴ ، قومی زبان ، کراچی ، جون ، ۴۴) ۔