قسم دینا ، کوئی وسیلہ درمیان میں لانا ، شفیع ٹھہرانا ، فریاد کرتے وقت بیچ میں ڈالنا ۔
واسطہ دوں گا اگر لخت دل زہرا کا میں
غم میں کیوں کر چھوڑ دیں گے شافع محشر مجھے
(۱۹۰۳ ، باقیات اقبال ، ۱۷۶) ۔
ختم کرنا ہی پڑیں گی شام غم کی الجھنیں
اب وہ اپنے گیسوؤں کا واسطہ دینے لگے
(۱۹۷۰ ، شکیل بدایونی ، زیبائیاں ، ۱۶) ۔
مجھے اس شوہر کا واسطہ دیتی جو اس کے لیے سائبان تھا ۔
(۱۹۸۵ ، فنون ، لاہور ، مئی ، جون ، ۳۷۹) ۔
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .