پرند کا بازو جس میں پر ہوتے ہیں اور جس کی طاقت سے وہ اڑتا ہے ، پر ، پنْکھ.
سر تہ بال کٹی عمر مری بلبل کو
قابل سیر مگر وہ گل گلزار نہ تھا
( ۱۷۹۵ ، قایم ، د ( ق ) ، ۱۶ )
میں عدم سے بھی پرے ہوں ورنہ غافل بارہا
میری آہ آتشیں سے بال عنقا جل گیا
( ۱۸۶۹ ، غالب ، د ، ۱۵۱ )
غوطے کھا کھا کر جو اڑتے ہیں بصد لطف و سرور
پھڑ پھڑانے میں برستا ہے پر و بال سے نور
( ۱۹۴۲ ، مراثی نسیم ، ۲ ، ۴۰۳ )
[ ف ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .