آگ میں رہنے والے مشہور کیڑے ( سمندر ) کا پر یا بازو جو ہر وقت شعلوں میں رہنے کے باوجود نہیں جلنا.
جل جل کے ہوا خاک سراج آتش غم میں
یہ سوختگی بال سمندر کو کہاں ہے
( ۱۷۳۹ ، کلیات سراج ، ۴۵۵ )
سوز غم ہم نے لکھا اور یہ مطلق نہ جلا
یا الٰہی ہے مگر بال سمندر کاغذ
( ۱۸۵۴ ، کلیات اسیر ، گلستان سخن ، ۱۳۲ )
[ بال + سمندر ( رک ) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .