لفظوں میں کیفیت حسن کی تصویر کھینچنے والا ، نازوانداز معشوقانہ کو بیان کرنے والا ، (بیشتر) غزل گو شاعر.
یہی انداز باندھے ہیں یہی ناز
قیامت میر صاحب ہیں ادا بند
( ۱۸۱۰ ، میر ، ک ، ۱۰۹۷ )
اسم کیفیت: ادا بندی.
( ۱۸۱۰ ، میر ، ک ، ۱۰۹۷ )
شاید ہو معشوق کے رخ پر غصے کا اتنا ہی رنگ
شوق ادا بندی میں جتنا گہرا رنگ جرأت ہے
( ۱۹۲۵ ، شوق قدوائی ، د ،۱۷۰ )
رک : ادا (۲) (نجتی الفاظ).
[ ادا + ف : بند ، بستن ( = باندھنا) سے فعل امر (رک : ... بند) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .