( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۷۲ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴   ۵   ۶       >
  1. پَکّا بیت / بید

    مشرقی ہمالہ کی بہترین بید .
     

  2. پَکّا بِیگَہ / بِیگھا

    (کاشتکاری) (حالیہ) پیمائش کے حساب سے ۳۰۲۵ مربع گز یا ۵/۸ ایکڑ کا قطیہ آراضی.
     

  3. پَکّا بُھوت

    پورا سڑی ، بڑا غصے والا .
     

  4. پَکّا پان

    ۱. وہ پان جو بیل میں پک گیا ہو ، بیل کا پکا اور زرد پان.
    ۲. (مجازاً) سن رسیدہ ، عمر طبعی کو پہن٘چا ہوا جس کی زندگی کا بھروسہ نہ ہو.
    ۳. پختہ کار ، جہاں دیدہ ، کار آزمودہ ؛ بہت ضعیف اور کم زور .
     

  5. پَکّا پان کھانسی نَہ زُکام

    کچے پان یا خراب پکی ہوئی چیزوں سے بیمار ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے ، اس موقع پر کہتے ہیں جب کوئی بڑی عمر کی عورت کے ساتھ تعلق پیدا کرے یا زیادہ عمر کے معشوق پر عاشق ہو کیون٘کہ اس میں رقابت کا اندیشہ کم ہوتا ہے.
     

  6. پَکّا پانی

    اوٹایا ہوا پانی ؛ صحت بخش پانی .
     

  7. پَکّا پَکایا

    جو پک کر تیار ہو گیا ہو ( کھانا ، پھل ، پھوڑا ، برتن وغیرہ )، تکمیل کو پہن٘چا ہوا (کام )، بے مشقت حاصل شدہ (چیز).
     

  8. پَکّا پُوڑھا

    مکمل طور پر طے شدہ ( بات یا حالت ) ، نہایت پختہ (معاملہ وغیرہ ) ، بالکل تیار.
     

  9. پَکّا پِیسا

    (مجازاً) تجربہ کار ، جہاں دیدہ ، چالاک ، جس کے تیور سے دانائی مکاری اور چالاکی ٹپکتی ہو ، بڑا ہوشیار.
     

  10. پَکّا پھوڑا

    ۱. (لفظاً) پھوٹنے کے لیے تیار پھوڑا ، مواد بھرا ہوا پھوڑا .
    ۲. (مجازاً) اتنا آزردہ اور غمگین کہ ذرا سی چھیڑ بھی برداشت نہ کر سکے ( دل یا شخص وغیرہ).