( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۳۲ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴       >
  1. چُوڑی بَنگْڑی

    رک : چُوڑی.
     

  2. چُوڑی پَہْنانا

    ۱. کلائی میں چوڑیاں چڑھانا ، ہاتھوں میں چوڑیاں ڈالنا.
    ۲. بیوہ عورت کے ساتھ شادی کرنا ، اوڑھنا اڑھانا ، پلا گھالنا
     

  3. چُوڑی پَہَنْنا

    ۱. کلائی میں چوڑیاں ڈالنا یا چڑھانا.
    ۲. شیوۂ مردانگی کے خلاف کوئی کام کرنا ، بزدلی یا کم ہمتی کا مظاہرہ کرنا ؛ عورتوں کی طرح پردے میں بیٹھنا ، عورت بننا ، زنانہ پن دکھانا.
    ۳. ران٘ڈ یا بیوہ کا شادی کرلینا.
     

  4. چُوڑی توڑْنا

    ۱. چوڑی ٹھنڈی کرنا (رک) ؛ خاوند کی موت پر چوڑیوں کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا ؛ سوگ ظاہر کرنا.
    ۲. (کوسنا) ران٘ڈ بنانا ، سوگوارکرنا.
    ۳. منحوس کام کرنا ، خاوند کا برا چیتنا.
     

  5. چُوڑی ٹَھنْڈی کَرْنا

    ۱. لڑائی یا غصے کی حالت میں عورت کا خود اپنے ہغاتھ سے چوڑیاں توڑنا؛ سوگ اختیار کرنا.
    ۲. خاوند کی موت پر یا سوگ ظاہر کرنے کے موقع پر چوڑیاں ٹکڑے ٹکڑے کرڈالنا، سوگ منانا.
    ۳. سہاگ لوٹنا، بیوہ بنانا ، کسی کے شوہر کو قتل کرڈالنا.
    ۴. رک: چوڑی توڑنا.
     

  6. چُوڑی دار

    وہ چیز جس پر حلقے لگے ہوے ہوں یا ول چڑھے ہوں، کڑے والا، جس پر بل یا پیچ ہوں.
     

  7. چُوڑی دار پاجامَہ

    وہ تن٘گ پاجامہ جس کی مہرباں لمبی ہونے کی وجہ سے ٹخنوں پرکپڑے میں سلوٹیں پڑیں یا خود ڈالی جائیں.
     

  8. چُوڑی دار پَگْڑی

    حلقہ نُما لپیٹ والی پگڑی جو خاص انداز سے باندھی جاتی ہے.
     

  9. چُوڑی کا باجَہ

    رک: گراموفون.
     

  10. چُوڑی کا جوڑا

    رک: چُوڑا(۲).