( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۸۰۰ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۲۲   ۲۳   ۲۴   ۲۵   ۲۶   ۲۷   ۲۸   ۲۹   ۳۰       >
  1. ساجِد

    سر جِھکانے والا ( نماز میں ) ، زمیں پر ماتھا ٹیکنے والا ، سجدہ کرنے والا.
     

  2. ساجَن

    ۱. محبوب ، پیارا ، محبّت کرنے والا ، عاشق.
    ۲. شوہر ، خاوند.
     

  3. ساجَن آوَت ہوں سنوں کچھ نِیڑے کچھ دُور ، پَلْکَن ہی سے جھاڑ لوں اِن پاؤں کی دھور

    مجھے اپنے معشوق کے آلے کی آواز دُور اور نزدیک سے آ رہی ہے میں چاہتی ہوں کہ پلکوں سے اس کے پاؤں کی دُھول جھاڑ لُوں.
     

  4. ساجَن بِن عِید کَیسی

    بغیر خاوند کے کوئی خوشی نہیں ؟ محبوب کے بغیر خوشی نہیں ہوتی.
     

  5. ساجَن پِیت لَگائے کے دُور دیس جن جاؤ ، بسو ہماری ناگری ہم مانگیں تُم کھاؤ

    میرے پیارے محبت کرکے اب پردیسی کو مت جاؤ . میرے شہر ہی ہیں رہو میں مانگوں کی اور تُم مزے اُڑانا.
     

  6. ساجَن چَلے پَردیس کو دَھر گھوڑے پر زِین جو میں اَیسا جانؑتی چابُک لیتی چھین

    میرا خاوند سوار ہو کرپردیس کو چلا گیا . اگر مُجھے معلوم ہوتا تو چابک چھین لیتی.
     

  7. ساجَن دُکْھیا کر گئے اَور سُکْھ کو لے گئے ساتھ اب دُکھ دے نیارے بھئے بَہُر نہ پوچھی بات

    میرا پیارا میرے دل میں محبّت پیدا کر کے فُرقت کی تکلیف چھوڑ گیا ، سُکھ لے گیا اور دکھ دے کر چلا گیا اور پھر خیر بھی نہ پوچھی ، محبوب نہ ہو تو پِھر سُکھ بھی دُکھ میں بدل جاتا ہے.
     

  8. ساجَن وہ دِن کَون تھے جو سُکھ سے لائے پِریت اب دُکھ دے نیارے بھئے کون گانو کی رِیت

    پیارے وہ دن کہاں گئے جب خوشی سے میرے ساتھ محبت نکی تھی اب مجھے مُصیبت میں ڈال کر ہو گئے . دوستوں میں وفا ہونی چاہئے ، مصیبت کے وقت ساتھ چھوڑنا اچھی رسم نہیں ہے.
     

  9. ساجَن ہم تُم ایک ہیں ، دیکھت کے ہیں دو مَن سے مَِن کو تول ، دومَن کَدی نہ ہو

    ہم تُم اصل میں ایک ہیں گو دو دِکھائی دیتے ہیں دوست اگرچہ دیکھنے میں دو نظر آتے ہیں مگر حقیقت میں ایک ہوتے ہیں ، یک جان دو قالب.
     

  10. ساجَن یوں مَت جانیو توئے بِچْھڑَت موہے چَین ، آلے بَن کی لا کْڑی سُلْگََت ہوں دِن رَین

    پیارے یہ مت خیال کر کہ مُجھے تیرے بغیر چین ہے . گیلی لکڑی کی طرح دن رات سلگتی ہوں ، دوست کی بغیر دوست کو راحت نہیں مِلتی اور جُدائی کے غم میں کڑھتا رہتا ہے.