( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۰۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۳۰   ۳۱   ۳۲   ۳۳   ۳۴   ۳۵   ۳۶   ۳۷   ۳۸       >
  1. گَھر میں بَیٹھے شِکار کَرْنا / کھیلْنا

    گھر میں چُھپ کر عیّاشی کرنا ، گھر کے اندر مزے اڑانا ؛ گھر بیٹھے لوگوں کا مال مارنا ؛ گھر ہی میں کام نکالنا.
     

  2. گَھر میں بھونی بھانگ نَہیں

    گھر میں کچھ بھی نہیں ، بالکل مفلس قلاش ہے.
     

  3. گَھر میں بھونی بھانگ نَہیں اَور اُلْفت سَبز رنگوں سے

    کوئی افلاس کی حالات میں بڑی بڑی آرزوئیں یا ناداری میں امیروں کی ریس کرے تو اس کے متعلق کہتے ہیں.
     

  4. گَھر میں بھونی بھانگ نَہِیں اَور باہَر نیوتے سات

    مُفلسی یہ کچھ اور حوصلہ یا شیخی وہ کچھ ؛ اس شخص کے متعلق کہتے ہیں جو باوجود افلاس اپنی حیثیت سے زیادہ عالی حوصلگی کرے.
     

  5. گَھر میں بَھیرْویں ناچ رہا ہے

    گھر سُونا پڑا ہے.
     

  6. گَھر میں پاؤں رَکْھنا

    مکان میں داخل ہونا.
     

  7. گَھر میں پَڑْنا

    کسی عورت کا کسی کی مدخولہ بن کر رہنا ، کسی کسبی کا پیشہ چھوڑ کے کسی کے گھر میں بیٹھ جانا.
     

  8. گَھر میں پَکّیں چُوہے اَور باہر کَہیں پائے

    مُفلس شیخی باز کے متعلق کہتے ہیں ، گھر میں کچھ نہیں ہے مگر شیخی مارتا ہے
     

  9. گَھر میں جورُو کا نام بَہُو بیگم رَکھ لینے سے کیا ہوتا ہے

    اپنی عزّت اپنے مُن٘ھ سے نہیں ہوا کرتی.
     

  10. گَھر میں جو شہد مِلے تو کا ہے بَن کو جائیں

    اگر بغیر محنت مشقّت کے روزی ملے تو دوڑ دھوپ کی ضرورت کیوں پڑے.