( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۶۴۶ نتائج (۰سیکنڈ )
بات بَڑھانا
۱. معاملے یا جھگڑے کو طول دینا ، بحث میں طوالت پیدا کرنا.
۲. عزت قائم رکھنا .
بات بَڑْھنا
۱. بات بڑھانا (رک) کا لازم.
۲. کسی معاملے میں طوالت ہونا.
بات بِگاڑْنا
۱. معماملے کو خواب کرنا ، کام بگاڑنا ، گڑ بڑ کرنا ، اعتبار کھونا ، ساکھ مٹانا.
۲. دوالا نکالنا
۳. (کنایۃً) ران٘ڈ کر دینا ، بیوہ کر دینا.
بات بِگڑْنا
۱. کام خراب ہونا ، معاملے میں ابتری پڑجانا.
۲. مصیبت میں مبتلا ہونا ، آفت میں گھر جانا.
۳. درجۂ اعتبار سے گرنا ، بھرم باقی نہ رہنا.
۴. بے لظفی پیدا ہونا.
۵. شکر رنجی پیدا ہونا، ان بن ہو جانا.
بات بَنا لینا
اپنی طرف سے کوئی خیال گھڑ لینا ، کسی امر کو دوسرے سانْچے میں ڈھال لینا.
بات بَنانا
۱. کسی الجھے معاملے کو سلجھانا ، بگڑے کام کو بنانا.
۲. جھوٹ بولنا ، غلط بات کہنا ، حیلہ کرنا.
۳. لگائی بجھائی کرنا ، کان بھرنا ، لڑا دینے کی سعی کرنا.
۴. ساکھ پیدا کرنا ، عزت قائم کرنا ، بھرم رکھنا .
۵. کوئی فرضی امر گڑھ لینا ، کسی امر کو فرض کر لینا.
۶. شیخی بگھارنا ، دون کی لینا ، بڑھ چڑھ کر بات کرنا ، بڑا بول بولنا.
۷. سخن سازی کرنا ، حقیقت کو پردے میں بیان کرنا.
۸. کلام کو طول دینا.
بات بَن آنا
۱. کامیابی حاصل ہونا ، سرخروئی ملنا ، بھرم قایم ہونا.
۲. تدبیر سوجھنا ، چارہ نظر آنا.
بات بَن پَڑْنا
۱. موقع ہاتھ آجانا ، دان٘و چل جانا ، اتفاقی کامیابی حاصل ہوجانا.
۲. تدبیر سمجھ میں آنا ، کچھ ہو سکنا.
بات بَنْنا
۱. حسب مراد صورت پیدا ہونا ، کام چلنا ، کامیابی ہونا ، حالات کا ساز گار ہونا.
۲. عزت قایم ہونا ، وقار حاصل ہونا.
بات بَن نَہ آنا
۱. کوئی تدبیر سمجھ میں نہ آنا ، کوئی اور امر نہ ہو سکنا.
۲. بات ہو سکنا ، بات کرنے کے قابل ہونا.
<
۱
۲
۳
۴
۵
۶
۷
۸
۹
>