انجان کوں عارف یوں اپنی طرف لیاتے ہیں اگر نالیاتے تو بڑا خلل پڑتا .
( ۱۶۰۳ ، شرح تمہدات ہمدانی (ترجمہ) ، ۱۷۱ )
اس کے باغی ہونے سے ملک میں میں مقرر خُلل پڑے .
( ۱۸۰۳ ، گنج خوبی ، ۸۴ )
دونوں کی عداوت سے کہیں امن عامہ میں خلل نہ پڑ جاوے .
( ۱۹۲۳ ، مخدرات ، ۱ : ۷۹ )
البتہ اس سلسلے میں چند دن کے لیے خلل پڑ گیا تھا .
( ۱۹۰۱ ، دبدۂ امیری ، ۴۰۱ )
ایک مسنون عمل کے متعلق یہ سمجھنا کہ اس سے دوسروں کی نماز میں خلل پڑتا ہے بالکل غلط اور جاہلانہ خیال ہے .
( ۱۹۵۷ ، افادات آزاد ، ۲۹ )