۱۔ زادِ راہ ، ایک راہ سے دوسری جگہ جانے کا خرچ ، خرچ راہ ، مسافرت کا خرچ ۔
( نور اللغات ؛ فرہنگِ آصفیہ ؛ اسٹین گاس ) .
سیّد صاحب موصوف اس حقیر رقم کو جو سفر خرچ کی صورت میں ان کی خِدمت میں پیش کی جائے قبول نہ کریں گے۔
( ۱۹۳۸ ، مکاتیبِ اقبال ، ۱ : ۴۴۰ ) .
سفر خرچ کے لیے ہم تین نفوس کو فی کس ایک ایک سو روپے دیدیئے ۔
( ۱۹۸۲ ، آتشِ چنار ، ۶۸۱ ) .