ناقابل برداشت غم کو ضبط کرنے کی کوشش کرنا ؛ بے تابی اور بے قراری کے وقت دل پر ہاتھ رکھ کر اسے دبانا دل کو تھام کر اسے تسلّی دینا
بیٹھے ہیں ہم تو دل کو مسوسے ہوئے میاں
تو جان اوس کو دے کہ تجھے جس نے غش کیا
( ۱۸۱۸ ، انشا ، ک ، ۶ )
آغازِ محبت کی لذت انجام میں پانا مشکل ہے
جب دل کو مسوسے تھے اب ہاتھ لگانا مشکل ہے
( ۱۹۵۶ ، نو بہاراں ، ۳۲ )
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .