واشد کرے تو غیر سے اے گل چمن میں جا
جوں غنچہ دل گرفتہ رہوں میں ہزار حیف
سیہو کی جھیل (ہانگچو کے شہر میں واقع جھیل) کا پانی شربت کے مانند شیریں اور خوشگوار اور الماس کی طرح آب و تاب رکھتا ہے ... جب ... پانی کے پھول پھولتے ہیں تو عجیب ایک کیفیت نمودار ہوتی ہے کہ دیکھنے والے کی صورتِ حال اَور ہو جاتی ہے اور کیسا ہی دل گرفتہ ہو اوس کا غنچۂ دل کِھل جاتا ہے
(۱۸۴۸، تاریخِ ممالک چین (ترجمہ) ۱ : ۴۲)
” میں (فَرْخی) دل گرفتہ نہیں ہوتا کیونکہ سلاطین کا یہ دستور نہیں کہ کسی کو ایک دم سے بڑے رہتے پر پہنچا دیں “
(۱۹۰۷، شعر العجم، ا : ۷۷)
انسان لاکھ دل گرفتہ ہو باغ کی سیر سے فرحت حاصل ہو ہی جاتی ہے
(۱۹۸۶،فاران کراچی، جولائی : ۴۱)
[ دل + ف : گِرِفْتَہ ، فرتن - پکڑنا + لاحقۂ صفت ]
