قدم اس دھج سے کچھ پڑتا ہے اس غارت گرِ جاں کا
کہ دل ہر ہر قدم پر لوٹ ہے گبرو مسلماں کا
لوٹ ہو دیکھ کے دل جس کو وہ قد ہے موزوں
جس کو بجلی کہے اچھا وہ نہال اچّھا ہے
کیا خبر آشوبِ محشر کی مگر دل لوٹ ہے
اک نیا فِتنہ ترے قد کے برابر دیکھ کر
تیرا انداز ہے زاہد تری نیّت پہ گواہ
دل ترا لوٹ ہوا جاتا ہے پیمانے پر
