کسی کام کے تکملے سے مطمین ہونا ، مطمئن ہونا ، بے فکر ہونا ، خالی ہونا ، فرصت پانا.
یو سُن تیغ میمونہ خوش حال ہوئی
کدورت ستی فارغ البال ہوئی
(۱۶۸۲ ، رضوان شاہ و روح افزا ، ۶۵)
ہوئی کھانے سے جس دم فارغ البال
وہ تھی اک شکل پر اپنی بہر حال
(۱۸۶۱ ، الف لیلہ نو منظور ، ۲ : ۶۰۵)
رائے پتھوار غنیم کے خطرے سے فارغ البال ہو کر فتح کا نقارہ بجاتا اپنی راج دھانی میں آ بیٹھا.
(۱۹۱۹ ، واقعات دارالحکومت دہلی ، ۱ : ۱۹)
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .