تحصیل حاصل نئیں اُسے جس میں جو قیل و قال ہے
اُس کوں تدھاں فاضل کہو جو فارغ التحصیل ہے
عرصۂ قریب میں فارغ التحصیل ہوئیں.
(۱۷۹۲ ، عجائب القصص ، شاہ عالم ثانی ، ۵۷)
معرفت میں فارغ التحصیل حضرت شاہمیر
شرح متن سنت و تنزیل حضرت شاہمیر
فارغ التحصیل طلبہ کو جن کی اسناد پر سرکاری مہر نہ ہو گی ، وسائل معاش تلاش کرنے میں بھی مشکلات پیش آئیں گی
(۱۹۳۵ ، اصول تعلیم ، ۱۶۳)
فارغ التحصیل ہونے کے بعد ۱۱۷۹ھ میں نواب میر حامد یار خاں ... کی ملازمت و مصاحبت اختیار کر لی.
(۱۹۸۴ ، سراج اورنگ آبادی ، شخصیت اور فکر و فن ، ۲۱۴)