کچھ کا کچھ دیکھنا، آنکھ کا دھوکا، نگاہ کا دھوکا ؛ مراد : فریب ، دھوکا، وہم .
فریبِ نظر ہے سکون و ثبات
تڑپتا ہے ہر ذرّۂ کائنات
(۱۹۳۵، بال جبریل ، ۱۷۱) .
ہر نظارہ ہے اک فریبِ نظر
دلِ عشاق تُو ، نہ ہو شاداں
(۱۹۸۳، حصارِ انا ، ۱۹۳) .
[ فریب + نظر (رک) ] .
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .