بڑی فوجدار کوں دے اس کے سانت
سیویا پر کیا نام زدہم سنگات
نواب سید فقیر اللہ خان بسبب فوجداری پرگنہ تھارہ اس ملک میں تھے .
(۱۸۶۴ ، تحقیقات چشتی ، ۷۱۷).
خدائی فوجدار کی فوجداری سب رکھی رہے گی .
(۱۸۹۲ ، خدائی فوجدار ، ۱ : ۱۴۳).
دوسرے لڑکے خورم کو سورٹھ کی فوج داری ملی .
(۱۹۰۶ ، مرآت احمد ، ۱۱۰).
ایک تالاب بنایا تھا کہ اس میں مقدمات دیوانی و فوجداری کا فیصلہ ہوتا تھا .
(۱۸۴۵ ، احوال الانبیا ، ۱ : ۱۴۰).
ہم کو کچھ عداوت نہیں ہے کہ ان کو فوجداری میں ماخوذ کرانے کی تدبیر کریں .
(۱۸۸۸ ، مکاتیب سرسید احمد خاں ، ۷۴).
برہمچاری جی ذرا جا کر تھانے میں اطلاع دو یہ لوگ فوجداری کرنے آئے ہیں .
(۱۹۳۲ ، میدان عمل ، ۲۴۵).
اسلامی قانون فوجداری کو معاشرہ کی ضروریات سے منطبق کر دیتی ہے .
(۱۹۸۴ ، مقاصد و مسائل پاکستان ، ۱۴۸).
پھر کُھلا ہے درِ عدالتِ ناز
گرم بازارِ فوجداری ہے
صاحب نے مرزا کو معطل کیا اور مقدمہ فوجداری میں بھیج دیا گیا .
(۱۹۰۰ ، شریف زادہ ، ۴۷).