کیا ہے جب سیں شہِ بے خودی نے فوج کشی
ہوا ہے لشکر صبر و قرار سب مغلوب
یہ فوج کشی جو دوسری دفعہ ہوئی نہایت سخت تھی .
(۱۸۷۶ ، تہذیب الاخلاق ، ۲ : ۴۱).
قاضی اسد بن فرات نے انہی جنگی جہازوں کو لے کر سسلی پر کامیاب فوج کشی کی .
(۱۹۳۵ ، عربوں کی جہاز رانی ، ۵۶).
آکری ایّام میں ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں دو جگہ فوج کشی کی تھی .
(۱۹۸۷ ، تزک جہانگیری ، ۱۴۳).