یونیورسٹی کا سربراہ ، نائب امیر جامعہ جو چانسلر یا امیر جامعہ کی طرف سے یونیورسٹی کا انتظام کرتا ہے ، شیخ الجامعہ ، وائس چانسلر (رک) کا مخفف ۔
ایک وی سی کی بیوی کی جو شان ہونی چاہیے ، اس سے میں محروم ہوں ۔
(۱۹۴۳ ، صید و صیاد ، ۲۵۱) ۔
اخباروں سے رابطہ رکھا جائے اور وی سی کی تصویریں اخباروں میں نظر آئیں ۔
(۱۹۹۳ ، اردو نامہ ، لاہور ، اکتوبر ، ۱۱) ۔
[ انگ : Vice Chancellor کا مخفف ] ۔
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .