سہل تھا مسہل ولے یہ سخت مشکل آپڑی
مجھ پہ کیا گزرے گی اتنے روز حاضر بن ہوئے
اس میں مشکل یہ آپڑی ہے کہ جیسا ہمارے ہاں عام دستور ہے رسم الخط کو قومی تہذیب اور مذہب کا جز سمجھ لیا گیا ہے ۔
(۱۹۳۶ ، خطباتِ عبدالحق ، ۴۰) ۔
مشکل یہ آپڑتی ہے کہ اس معاشرت اور اس تہذیب ۔۔۔۔۔ کی تاریخ کے عوامل کی بحث سے بچنا مشکل ہو جاتا ہے ۔
(۱۹۶۶ ، اشاراتِ تنقید ، ۳۰۰) ۔
ہر تقریب میں صدرِ جلسہ کے ساتھ مشکل یہ آپڑتی ہے کہ کتاب اور صاحب کتاب کے بارے میں ۔۔۔۔۔ کلماتِ صدر بہر طور ادا کرنے پڑتے ہیں ۔
(۱۹۸۸ ، معاصر ادب ، ۳۷۳) ۔