گھٹنے شدت سے دکھتے ہیں اٹھا بیٹھا مشکل سے جاتا ہے ۔
(۱۸۸۲ ، طلسم ہو ش ربا ، ۱ : ۳۵۴) ۔
مشکل سے رات دن میں آدھا پاؤ ڈھائی چھٹانک اناج اس کے پیٹ میں جاتا ہوگا ۔
(۱۹۰۸ ، صبح زندگی ، ۲۲۱) ۔
مشکل سے دو چار جنگلی پرندے پھنستے ۔
(۱۹۵۹ ، ہیرا من طوطا ، ۳) ۔
کمرہ اتنا چھوٹا تھا کہ مشکل سے اس کی چارپائی کمرے میں آتی تھی ۔
(۱۹۸۸ ، نشیب ، ۲۲۴) ۔