عورتوں کی ایک رسم ہے کہ نکاح کے بعد جب دولھا دلھن کے گھر میں ادائے رسوم کے لئے کاتا ہے تو اس وقت دولھا کی بہنیں اس کے چہرے پر آن٘چل ڈال کر گھر میں لے جاتی ہیں اور اپنا نیگ مان٘گتی ہیں .
(نوراللغات ، ۱ : ۱۴۵).
بہنیں کدھر ہیں ڈالنے آن٘چل بنے پہ آئیں
اب دیر کیا ہے حجرے سے باہر دلھن کو لائیں
( ۱۸۷۴ . انیس، مراثی ، ۲ : ۱۰۶ ).
کیا میرے دل میں وہم نہ آئے گا کہ سگی ماں جائی جہاں آرا کی بچی شہر کے شہر میں موجود ہو اور دولھا کے سر پر آنچل نہ ڈالے .
( ۱۹۱۹ ، جوہر قدامت ، ۱۵ ).
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .