دل میں جا کرنا بتوں کے کارِ بازی گر نہیں
برہمن کعبہ ہے یہ کچھ خالہ جی کا گھر نہیں
انہیں معلوم تھا کہ کھلے میدان میں لڑنا خالہ جی کا گھر نہیں ہے .
( ۱۹۲۸ ، حیرت ، مضامین ، ۱۵۷ ) .
میاں آزاد خانہ برباد ... خوش گپیاں اڑاتے لطیفے سناتے ، قہقہے لگاتے جارہے تھے ریل کیا ان کے حساب خالہ جی کا گھر تھا .
( ۱۸۸۰، فسانۂ آزاد ، ۱ : ۱۲۳ ) .
نوکری خالہ جی کا گھر تو ہے نہیں جب چاہا اٹھے چلے آئے .
( ۱۹۰۰، خورشید بہو ، ۱۰ ) .