( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۸ نتائج (۰سیکنڈ )
  1. اِنقِْلاب

    ۱۔ ایک حالت کی جگہ اس کی متضاد حالت آنے کی صورت حال ، تغیر تبدل ، الٹ پلٹ ، تبدیلی ، کایا پلٹ۔
    ۲۔ نیرنگ ، نیرنگ زمانہ ، زمانے کی گردش ( عموماً چرخ یا زمانے وغیرہ کے ساتھ )۔
    ۳۔ ( سیاست ) کسی ملک کی سلطنت کا تختہ الٹنا ، ( انگریزی ) ریوولیوشن۔
    ۴۔ ( فقہ جعفری ) کسی شے کی ماہیت کی تبدیلی ( جیسے شراب سرکہ بن جائے ۔ یہ مطہرات ( یعنی نجاست کو پاک کرنے والی چیزوں ) میں پانچواں مطہر ہے۔
    ۵۔ ( ہیئت ) طریق الشمس پر وہ نقطے جہاں سورج خط استوا سے بعید ترین ہوتا ہے ( ایسا ۲۱ جون اور ۲۱ دسمبر کو ہوتا ہے )
     
  2. اِنقِْلاب

  3. اِنقِْلاب پَسَنْد

    ( سیاست ) ناپسندیدہ حکمرانیا سیاسی نظام میں تبدیلی کے خواہشمند گروہ کا شخص ، بنیادی تعمیر نو چاہنے والی جماعت سے تعلق رکھنے والا فرد۔
     
  4. اِنقِْلاب زِندَہ باد

    ( سیاست ) بنیادی تعمیر نو کرنے والے گروہ کا ایک نعرہ جو عموماً جلسوں اور جلوسوں میں استعمال کیا جاتا ہے ( اور مراد اس سے یہ ہوتی ہے کہ ہم نعرہ لگانے والے موجودہ حکومت یا اس کی پالیسی میں حسب منشا تغیر چاہتے ہیں ) ۔
     
  5. اِنقِْلاب ِ شِتَوی

    سورج کا دائرہ معدل النہار کے نصف جنوبی نقطے پر پہنچنا جس سے موسم سرما کا آغاز ہوتا ہے۔
     
  6. اِنقِْلاب ِ صَیْفی / گَرْما

    سورج کا دائرہ ممدل النہار کے نصف شمالی نقطے پر پہنچنا جس سے موسم گرما کا آغاز ہوتا ہے۔
     
  7. اِنْقِلابی

    انقلاب ( رک ) سے منسوب : آمادۂ انقلاب ، انقلاب پسند ( رک) ۔
     
  8. اِنقِلابِیَت / اِنقِلابِیَّت

    انقلابی کیفیت حالت یا رجحان۔
     
  9. اِنْقِلابَین

    ایک انقلاب شتوی دوسرے انقلاب صیفی ( رک )۔