اپس کے کعبۂ مقصد کوں بے سعیِ سفر پہنچوں
خیال اس کا اگر کشتی میں دل کی ناخدا ہووے
عین دریا میں بھی گردش سے نہیں دم بھر قرار
سعی کرنا ختم ہے اے سالکو گرداب پر
بادشاہاں کو سعی کرناَ واجب ہے ، عدل و انصاف پر .
( ۱۶۳۵ ، سب رس ، ۲۶ ) .
در آئی سخن دانی تو کر سعی
سخن کوں اب لباسِ تازہ پہنا
اپنی سرگزشت سے بندے کو مطلع فرمائیے توبہ مقدور اپنے پہلے تمہارے واسطے سعی کروں .
( ۱۸۰۲ ، باغ و بہار ، ۱۰۰ ) .
اگر ایسا ہو تو آپ کے لیے سعی کی جائے .
(۱۹۰۶ ، مکاتیبِ اقبال ، ۱ : ۷۵ ) .
ایک ایسے دور میں جب سائنس روشنی کی رفتار کے ہم قدم ہونے کی سعی میں ہے .
( ۱۹۸۶ ، آنکھ اور چراغ ، ۱۵) .
ایک نے آ کے مری سعی نہ کی قاتل سے
کیا کوئی دوست مرا گبرو مسلماں میں نہ تھا
روایتِ طحاوی ہے کہ سعی ، صفا مروہ تک ہے .
( ۱۸۶۷ ، نورالہدایہ ، ا : ۲۱۹ ) .
طواف و سعی سے فارغِ ہو کر آپ نے ... احرام اتارنے کا حکم دیا .
( ۱۹۱۴ ، سیرۃ النبیؐ ، ۲ : ۱۵۱ ) .
اسی واقعے کی یاد گار صفا اور مروہ کے درمیان دوڑنے کی سعی ہے .
( ۱۹۸۵ ، روشنی ، ۲۵۲ ) .