یا ختمِ رُسُل گرچہ گنہ گار ہے قائم
پر اس کو بھروسہ ہے تیرے فضل و کرم کا
زمزمے مدح کے لکھ اس کی جسے کہتے ہیں سب
نائب ختم رسل ظلِّ خدائے خلْاق
وہ دانائے سبل ختم الرسل مولائے کل جس نے
غبارِ راہ کو بخشا فروغ وادی سینا
اس منزلت پہ مسجد اقصی بھی ہے گواہ
ختم الرسول امام نبی مقتدی تمام