دارالمجانین میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کسی مجنوں اور اس کے محافظ میں کشتی کے بعد ان میں ایک نہ ایک دفعۃً مر جاتا ہے .
(۱۸۹۲ ، میڈیکل جیورس پروڈنس ، ۹۶)
خیال آرائی کی مبالغہ آمیز ... صورتوں میں ... مریض کو زندگی سے بظاہر کوئی دلچسپی باقی نہیں رہتی ... خیالی پلاؤ ... اور غیر مصروف تخیّل کی تخلیقات جنون کے اختباط بن جاتے ہیں ... جو زیادہ تر ان مریضوں میں پائے جاتے ہیں جو دارالمجانین کے مزمنہ حلقوں میں ملتے ہیں .
(۱۹۴۵ ، نفسیات جنوں (ترجمہ) ، ۱۱۲)