۱۔ وہ جگہ جہاں منشی بیٹھ کر کام کریں ، کسی محکمے کا وہ دفتر جہاں دیسی زبان میں لکھا پڑھی ہوتی ہو ، مسلم حکمرانوں کا دفتر اعلیٰ، سکرٹیریٹ ۔
تمام دفاتر اور منشی خانوں پر پہرے مامور ہوئے ۔
(۱۹۰۶ ، مخزن ، جون ، ۴۱) ۔
دوسری اقوام ۔۔۔۔۔ کے لئے سو میری زبان اور ادب کا مطالعہ درسگاہوں اور منشی خانوں کی بنیادی ضرورت بنا رہا ۔
(۱۹۸۶ ، دنیا کا قدیم ترین ادب ، ۱ : ۹۰) ۔
۲۔ ڈاک بنگلوں کے ساتھ ایک چھوٹا مکان جس میں افسران کے منشی ٹھہرتے ہیں
(جامع اللغات) ۔
[ منشی + خانہ (رک) ] ۔
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .