ان کے ساتھیوں نے اسلام کا جو تخم بویا تھا وہ مسلمان تاجروں کی آمد و رفت اور تا ثیر سے پھوٹ نکلا.
(۱۸۹۷، دعوت اسلام ، ۳۵۱)
اس کی طلب ... تخم بونے اور فصل کاٹنے کے زمانے میں خاص طور پر قوی ہو جاتی ہے .
(۱۹۴۰ معاشیات ہند ، ا :۱۱۱)
قدیم ہوش مندوں نے ہماری طبیعتوں میں علوم و فنون کے شوق کا تخم ہویا .
(۱۸۷۳، عقل و شعور،۲۰)
محبت کا یہ پہلا تخم جو والدہ ماجدہ نے بویا.
(۱۹۱۹، آپ بیتی، ۲۹)