دُنیا کا کُتّا ؛ ( کنایۃً ) طالب دنیا ، لالچی ، حریص ، دنیا دار آدمی .
جس انساں کو سگِ دنیا نہ پایا
فرشتہ اُس کا ہم پایہ نہ پایا
( ۱۸۵۴ ، ذوق ، د ، ۵۳ )
یا علی شیرِ خدا یہ سگ دُنیا کیا ہیں
چاہیے دونوں جہاں میں تری امداد مجھے
( ۱۸۷۰ ، الماسِ درخشاں ، ۳۳۰ ) .
[ سگ + دُنیا ( رک ) ] .
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .